14 نومبر 2012 - 20:30

اقوام متحدہ نے میانمار میں مسلمانوں کے خلاف جاری تشدد کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان مارٹین نصیرکی نے میانمار میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کے جاری رہنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس ملک کی حکومت سے مسلمانوں پرڈھائے جانیوالے مظالم کو فوری طور پر رکوانے اور پناہ گزینوں کے مشکلات کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کل میانمار کے مسلم پناہ گزینوں کے مصائب کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ھزاروں افراد نے سمندری راستوں سے میانمار سے راہ فرار اختیار کیا ہوا ہے اور اس حوالے سے ہمیں تشویشناک رپورٹیں موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے اسی طرح میانمار کے ہمسایہ ممالک سے درخواست کی کہ پناہ گزینوں کےلئے سرحدیں کھول کر انہیں اپنے ممالک میں پناہ دیں۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے خصوصی مبصر اوجی کینٹانا نے بھی میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام پر اسلامی ممالک کی جانب سے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میانمار کی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی وسیع پیمانے پر جاری ہے۔واضح رہے کہ میانمار کی 60 میلین آبادی کا 6 فیصد، مسلمانوں پر مشتمل ہے لیکن اس ملک کی حکومت، ان کی شہریت کو تسلیم نہیں کرتی۔۔۔۔۔۔۔/110